وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے چاند سے متعلق ٹوئٹ کردی ہے، جس میں فواد چوہدری نے چاند کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر سائنس فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سر آسماں رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کر لیں۔
کیا یہ پہلی کا چاند ہے؟ کیا سورج کے غروب ہونے کے بعد اتنی دیر چاند سر آسماں رہتا ہے؟ عوام خود فیصلہ کر لیں۔۔۔ pic.twitter.com/ArmADAdVoi
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 22, 2020
واضح رہے کہ گزشتہ روز مرکزی رویت حلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ملک میں کسی مقام پر چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد یکم ذی الحج بروز بدھ کو ہوگی جبکہ ملک بھر میں عید الضحیٰ یکم اگست کو منائی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News