
معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک پر پاکستان کی سیاسی وعسکری قیادت کی ترجیحات یکساں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ویبنار کانفرنس میں معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چین کی بڑی کمپنیاں کارپوریٹ فارمنگ میں دلچسپی لے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کیلئے تاریخی موقع اور گیم چینجر ہے اور سی پیک کا ماحول دن بدن ترقی کی جانب گامزن ہے۔
عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سیاحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کو سی پیک میں شامل کر لیا گیا ہے جو کہ بڑے ڈیمز زراعت کیساتھ ہائیڈل پاور جنریشن میں بھی معاون ثابت ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایگریکلچر، سائنس اینڈ ٹکنالوجی اور ہم دیکھتے ہیں کہ آئی ٹی سیکٹر میں نوکریوں کے مواقع بہت ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News