Advertisement
Advertisement
Advertisement

مراد سعید میں آخر کونسی اہلیت ہے کہ عمران خان نے انہیں ایم این اے بنوایا، قادر پٹیل

Now Reading:

مراد سعید میں آخر کونسی اہلیت ہے کہ عمران خان نے انہیں ایم این اے بنوایا، قادر پٹیل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے کہا کہ صرف اتنا بتادیں کہ مراد سعید میں آخر کونسی اہلیت ہے کہ عمران خان نے انہیں ایم این اے بنوایا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل نے مراد سعید کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان، مراد سعید کے پیچھے چھپنے کی بجائے خود سامنے آئیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ عمران خان اپنی چینی چوری اور آٹا چوری پکڑے جانے پر مراد سعید کو دوسروں پر الزام تراشی کے لئے آگے کر رہے ہیں جبکہ صرف نہ بتادیں کہ مراد سعید میں آخر کونسی اہلیت ہے کہ عمران خان نے انہیں ایم این اے بنوایا ہے۔

اپوزیشن کے پاس نہ دلیل ہے نہ دلائل سننے کی ہمت، مراد سعید

انہوں نے کہا کہ مراد سعید بتائیں کہ وہ 200 ارب ڈالر کہاں ہیں جن کا انتخابات سے قبل انہوں نے انکشاف کیا تھا؟ اگر مراد سعید نے 200 ارب ڈالر کا نہیں بتایا تو تلاشی دینے کے لئے تیار رہیں کیونکہ میں خود ان کی تلاشی لوں گا۔

Advertisement

قادر پٹیل نے مزید کہا ہے کہ جعلی ڈگری والے مراد سعید میرے چیلنج سے گھبرا گئے ہیں لیکن ایک دن میں تین پرچے دینے والے مراد سعید ہمت کریں اور میرے سامنے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر زرداری پر مقدمات کی بات کرنے والے مراد سعید اپنے والد کے آسٹریلیا میں جعلی سٹیزن ویزے پر گرفتاری کا بھی بتائیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس نہ  ہی دلیل ہے  اور نہ  ہی دلائل سننے کی ہمت ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مراد سعید کاکہنا تھا کہ   اپوزیشن کی جانب سے بڑھکیں ماری جاتی ہیں۔ ہم بھی جواب دینے کی کوشش کرتے ہیں یہ نو دو گیارہ ہوجاتے ہیں۔

وفاقی وزیر نےکہا کہ  بلاول کے کورم کی نشاندہی کے بعد سب فرار ہوگئے۔انہیں گراس روٹ لیول کا علم  ہی نہیں ،یہ ٹوئیٹر ٹوئیٹر کھیلتے ہیں۔ پرچی کی بنیاد پر سیاست کرنے والے راہ فرار اختیار کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، جماعت اسلامی کا یکجہتی غزہ مارچ، فلسطین سے وفاداری کا بھرپور اظہار
کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے سے زمین لرز اٹھی، شہریوں میں خوف و ہراس
معاشی مستقبل روشن ہے، آنے والا دور صرف ہمارا ہوگا، گورنر سندھ
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر