Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت مقبوضہ کشمیر کے خطے پر گذشتہ 70 سالوں سے قابض ہے، شبلی فراز

Now Reading:

بھارت مقبوضہ کشمیر کے خطے پر گذشتہ 70 سالوں سے قابض ہے، شبلی فراز
شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات سینیٹر شبلی فراز   کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر  کے خطے پر گذشتہ 70  سالوں سے قابض ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ’کشمیر محاصرے میں ہے‘کے عنوان سے سیمینار ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات سینیٹر شبلی فراز  نے کہا کہ  بھارت گذشتہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو دبانے کی کوشش کررہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات نے کہا کہ  بھارت نے غیر آئینی اقدام کے بعد مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی  حیثیت کو تبدیل  کرنے کی کوشش کی ۔گذشتہ سال 5 اگست کےغیر قانونی  اقدام سے کشمیریوں  کو سنگین صورتحال کا سامنا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ  اس اقدام سے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں کے گھروں میں داخل  ہونے کا حق دیا گیا۔5اگست کےاقدام سے غیر کشمیریوں کو شہریت کے حقوق دئیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم عمران کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو دنیا کے تمام فورمز پر اٹھائیں گے۔

Advertisement

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے  معاون خصوصی قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف  نے کہا کہ دنیا بھر کے عالمی ذرائع ابلاغ نے بھارت کی حکومت کو فاشسٹ قراردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجود ہ حکومت کی مؤثر سفارتکاری سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال دنیا بھر میں اجاگر ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر