وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی رواں ہفتے میں دوسری ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے وزرا کی کارکردگی سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
ملاقات میں پنجاب حکومت کارکردگی سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ صوبائی کابینہ میں ردوبدل سے متعلق اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور بھی زیر غور کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صوبے میں عیدالاضحیٰ کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے۔
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہونے والی ملاقات میں سیف اللہ نیازی بھی شریک ہوئے۔
وزیراعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار
واضح رہے اس سے قبل بھی وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب سے ون آن ون ملاقات ہوئی تھی، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی کارکردگی پر اظہار اطمینان ظاہر کیا۔
ملاقات میں وزیراعظم نے ہدایت کی تھی کہ وزیراعلیٰ کو پورے اعتماد کے ساتھ کھل کر کام کریں اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے پنجاب حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے۔
وزیراعظم نے کہا تھا کہ جس طرح کورونا کے خلاف پنجاب حکومت نے بہترین کام کیا اور اب ہم اسمشکل وقت سے نکل آئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام سے انتظامی اختیارات کی منتقلی کی جانب ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے حوالے سے بھر پور تیاری اور آئینی تقاضے پورے کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
