Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر کی مہم میں عصام الحق بھی ان کا ساتھ دینے کے لیے تیار

Now Reading:

علی ظفر کی مہم میں عصام الحق بھی ان کا ساتھ دینے کے لیے تیار

پاکستان کے نامور گلوکار اور اداکار علی ظفر کی مہم میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے اُن کے ساتھ دینے کا عندیہ کرلیا ہے۔

علی ظفر کی جانب سے مالی مشکلات کا شکار فنکار، موسیقار اور ٹیکنیشنز کی مدد کے لیے مہم چلائی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزعلی ظفر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پراپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ عالمی وبا کورونا کے باعث فنکار، موسیقار اور ٹیکنیشنز مالی مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فنکاروں پر اس وقت سنیما اور دیگر جگہوں کے بند ہونے کی وجہ سے مشکل حالات ہیں، ہمارا ایسے موقع پر فرض بنتا ہے کہ ہم ان کیلئے کچھ کریں۔

دوسری جانب علی ظفر کی اس مہم کو جہاں سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے سراہا تھا تو وہیں اب ٹینس اسٹاراعصام الحق بھی گلوکار کی مہم میں اُن کے ساتھ دینے آگئے ہیں۔

اعصام الحق نے کہا کہ بھائی میں بھی اپنی مہم کے ذریعے ضرورت مندوں اور روز مرہ کی اجرت کمانے والے افراد میں راشن تقسیم کر رہا ہوں، اگر مجھے اُن تمام مستحق خاندانوں کی فہرست بتا دیں جن میں راشن تقسیم کرنا ہے تو میں اپنی مہم کے جمع کردہ فنڈز میں سے اُن تمام خاندانوں کی مدد کرنے کی کوشش کرنا چاہوں گا۔

ٹینس اسٹار کے مثبت ردعمل پر علی ظفر نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’سلام بھائی ایک طویل فہرست ہے جو میں جلد ہی آپ سے شیئر کروں گا۔

علی ظفر نے اعصام الحق سے کہا کہ اُس کے بعد جیسے آپ کو ٹھیک لگے آپ ویسے ہماری مدد کیجیے گا۔

علی ظفر کے ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے اعصام الحق نے لکھا کہ ’اس مشکل گھڑی میں ہم سب کو ایک ساتھ ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے، الحمد اللّہ #StarAgainstHunger مہم کے ذریعے اب تک 1500مستحق خاندانوں کی مدد ہوچکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ہمارے پاس 1000 سے زائد خاندانوں کی مدد کرنے کے لیے فنڈز موجود ہیں جس کے بعد مجھے یقین ہے کہ ہم یقینی طور پر ضرورت مندد کی مدد کرسکتے ہیں‘

یاد رہے کہ اس سے قبل علی ظفر کے اس اقدام کو شعیب اختر نے بھی خوب سراہا تھا اور علی ظفر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ علی ظفر فاؤنڈیشن کے لیے دل کھول کر عطیہ کریں

Advertisement

واضح رہے کہ گلوکار علی ظفر نے پہلے بھی فنکاروں کے حق کے لیے آواز بلند کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر