Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں ایک مرتبہ پھر بارش کے بعد ٹریفک جام اور بجلی غائب

Now Reading:

کراچی میں ایک مرتبہ پھر بارش کے بعد ٹریفک جام اور بجلی غائب
ٹریفک جام

بارش ہوتے ہی کراچی کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جبکہ مختلف روڈوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا جس کی وجہ سے شہری پریشان ۔ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں آج موسلا دھار بارش کے بعد مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا جس کے بعد گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ، بجلی کے تعطل اور ٹریفک جام کے باعث شہری شدید اذیت کا شکار ہوگئے۔

ترجمان سندھ رینجرز نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں  میں تیز بارش کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا ہے ، پاکستان رینجرز(سندھ) کی نفری متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی۔

ترجمان سندھ رینجرز نے مزید کہا کہ خراب موسم میں شہریوں کی خدمت اور ٹریفک کی روانگی بحال کرنے میں ٹریفک پولیس کے ساتھ رینجرز  کے جوان بھی امداد ی کاموں میں مصروف ہے۔

دوسری جانب بارش شروع ہوتے ہی کراچی کےمتعدد علاقوں میں  ایک بار پھر بجلی غائب ہوگئی ، بجلی کہ بندش نے شہریوں کو عزاب میں مبتلا کردیا۔

Advertisement

شہر قائد کے علاقوںنارتھ کراچی،سرجانی،بلدیہ، لیاری ،کورنگی، ملیر ماڈل کالونی ،لیاقت آباد نیو کراچی ،نصرت بھٹو کالونی،کاٹھور گڈاپ،کیماڑی،ناظم آباد سائٹ،ایرپورٹ شاہ فیصل ،کالونی سعودآباد،ڈیفنس،ہی ای سی ایچ ایس،منظور کالونی  اختر کالونی قیمو آباد،کشمیر کالونی،فرنٹیر کالونی،ایف بی ایریا،گلستان جوہر،گلشن معمار،گلشن اقبال،بلوچ کالونی لاینز ایریا،اولڈ سٹی ایریا گرومندر،مارٹن کوارٹرز،جمشید روڈ میں کےبالیکٹرک کے فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہو گئی ہے۔

کراچی میں بارش ہوتے ہی حادثات کا بھی آغاز ہوگیا

یاد رہے کہ گرمی سے ستائے شہریوں پر ابر رحمت برس پڑا ،شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

کراچی شہر کے مختلف علاقوں ملیر، گلشن اقبال، گلشن معمار،کورنگی ، شاہراہ فیصل، گلستان روڈ، عائشہ منزل ، کورنگی صنعتی ایریا، کورنگی کریک ،ابراھیم حیدری کے علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم کافی سہانا ہو گیا ہے۔

اس سے قبل  کراچی میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جو ماہ جولائی میں گذشتہ 38 سالوں میں ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر