کراچی کی بدتر صورتحال پر رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے بلدیاتی انتخابات لڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں یقین کے ساتھ کہتا ہوں بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کامیاب ہوگی اور میں خود بھی بلدیاتی امیدوار ہونگا۔
رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے کے الیکٹرک کے حوالے سے اہم اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس معطل ہونے والا ہے۔
اپنے بیان میں عامر لیاقت حسین نے ایک مرتبہ پھر حلیم عادل شیخ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پارٹی میں کوئی سنجیدہ لے یا نہ لے مجھے عمران خان سنجیدہ لیتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے مزید کہا کہ میں حلیم عادل شیخ جیسے لینڈ گریبر لوگوں کو منہ بھی نہیں لگاتا کیونکہ مجھے عمران خان کی حمایت حاصل ہے۔
وزیر اعظم نے عامر لیاقت کا استعفی مسترد کردیا
واضح رہےاس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے 4صفحات پر مشتمل عامر لیاقت حسین کا استعفی مسترد کردیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اپنا دل کھول کر وزیراعظم کے سامنے رکھا، وزیراعظم نے کراچی کےمسائل پر آواز بلند کرنے کو سراہا اور کہا یہی سیاسی سوجھ بوجھ اورعوام کادرد رکھنے والے رہنما کا کردار ہونا چاہیے۔
رکن قومی اسمبلی نے بتایا تھا کہ وزیراعظم نے انہیں کہا تم تحریک انصاف کا اثاثہ ہو، کچھ چھوڑنےکی ضرورت نہیں، تمہاری ضرورت ہے، ہم نے مل کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے اور یہ بھی کہا کہ حلقے اور کراچی کیلئے میری آواز کی قدر کرتا ہوں، مجھےخوشی ہے کہ عامر تحریک انصاف میں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
