
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چاںڈیو نے کہا ہے کہ آصف زرداری پاکستان کے مدبر سیاسی قائد ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چاںڈیو نے سابق صدر آصف زردرای کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سابق صدر کو ان کے جنم دن پر مبارکباد اور سلام پیش کرتا ہوں۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نے کہا کہ بکھرتے پاکستان کو آصف زرداری اگر نہ جوڑتے تو نہ جانے آج کیا ہو چکا ہوتا، بھٹو کے آئین کو اصل شکل میں بحال کرنا اور پارلیمنٹ کو بااختیار بنانا تاریخی کارنامہ ہے۔
مولابخش چاںڈیو نے یہ بھی کہا کہ ایوان صدر میں منتخب جمہوری حکومتوں کے خلاف سازشوں کے تمام دروازے آصف زردرای نے بند کر دئے، اگر آصف زرداری سازشوں کے راستے نہ روکتے تو ان کے بعد وہی ہوتا جو اسحاق اور لغاری نے کیا۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تو اپنے صدر عارف علوی کب کا اٹھاون ٹو کی تلوار سے فارغ کر چکے ہوتے، خان صاحب کو آئین کا پتا ہے نہ آمرانہ ترامیم کا جن سے آئین کو آلودہ کیا گیا تھا۔
کسی صورت عوام کے حق حکمرانی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ، مولابخش چانڈیو
مولابخش چاںڈیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اٹھارہویں ترمیم کے درپے اس لئے ہیں کہ انہیں جمہوریت کی الف ب کا ابھی نہیں پتا، اور اگر آج وزیراعظم اور پارلیمنٹ صدارتی سازشوں سے محفوظ ہیں تو یہ آصف زردرای کا ہی احسان ہے۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولابخش چاںڈیو کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے آصف زرداری جنہیں اعزازات سے نوازا جانا چاہئے انہیں قید میں رکھا گیا، عمران خان جیسے چھوٹے سیاستدان جو مرضی کریں تاریخ میں آصف زرداری کا نام سنہری حروف میں لکھا جا چکا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News