
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم برساتی مینڈکوں کے مسائل حل نہیں کرسکتے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جب بارش آتی ہے تب پانی آتا ہے۔
Jab Barish Ati Hai tab Pani Ata hai. Facts. Thank you GOS for supervising roads all night. Cleared today. Unfortunately we cannot fix problem of barishey mainducks 🐸 that come squealing with the rain. Where were PTI ministers selected in #Karachi in the last 24 hours? https://t.co/69ZxhzGuPR
— Bakhtawar B-Zardari (@BakhtawarBZ) July 27, 2020
اپنے پیغام میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم برساتی مینڈکوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے جو بارش ہوتے ہی نکل آتے ہیں۔
بختاور بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت کی شکرگزار ہوں جس نے ساری رات سڑکوں کی نگرانی کی اور آج سب صاف ہو گیا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کراچی سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی وزراء گزشتہ 24 گھنٹوں میں کہاں تھے؟
کراچی میں ایک مرتبہ پھر بارش کے بعد ٹریفک جام اور بجلی غائب
واضح رہے کہ گزشتہ روز موسلادھاربارش کے بعد شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا اور گاڑیاں بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،گلستان جوہر بلاک 12 میں پانی جمع ہونے سے کھڑی گاڑیاں ڈوب گئیں جبکہ اسکیم 33 میں واقع رہائشی سوسائٹی میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
مختلف علاقوں میں بارش کے باعث 550 سے زائد فیڈر متاثر ہونے سے شہر کے 80 فیصد علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
گزشتہ روز بارش کےدوران کرنٹ لگنےکے مختلف واقعات میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق بھی ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News