Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماسک کیوں نہیں پہنا، پولیس نے بکرے کو گرفتار کرلیا

Now Reading:

ماسک کیوں نہیں پہنا، پولیس نے بکرے کو گرفتار کرلیا
بکرے

بھارتی پولیس نے ماسک نہ پہننے پر ایک بکرے کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں بھارتی پولیس نے انوکھی کارروائی کرتے ہوئےایک بے زبان جانور کو حراست میں لےلیا۔

رپورٹ کے مطابق کانپور پولیس اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ انہیں سڑک پر ایک بکرا گھومتا ہوا نظر آیا جسے پولیس اہلکاروں نے فیس ماسک نہ پہننے کے جرم میں گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔

بکرے کے مالک نے تھانے پہنچ کر رہائی کی استدعا کی تو پولیس نے اس شرط پر بکرے کو رہا کیا کہ اسے سڑک پر ماسک کے بغیر نہیں چھوڑا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بکرے کی گرفتاری سے متعلق خبر سوشل میڈیا پر عام ہوئی تو شہریوں نے کانپور پولیس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور احتجاج بھی کیا ۔

Advertisement

 پولیس نے اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ بکرے کے مالک کو گرفتار کرنا چاہ رہے تھے جس نے فیس ماسک نہیں پہنا ہوا تھا اور اسی کی گرفتاری کےلیے بکرے کو تھانے لائے تھے۔

بھارت میں ہر شخص پر ماسک پہننا لازم ہے اور خلاف ورزی پر جرمانہ بھی کیا جاتا ہے لیکن جانوروں پر یہ پابندی لاگو نہیں۔

بھارت میں ماسک نہ پہننے پر 2 سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ

واضح رہے کہ بھارت میں ماسک نہ پہننے پر 2 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی منظوری دیدی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں شہریوں کے لیے ماسک پہننے کی پابندی لازمی قرار دیدی گئی تھی جس کی خلاف ورزی پر دو سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

جھاڑ کھنڈ کے وزیراعلٰی ہیمنت سورین نے متعدی وبائی بل کی منظوری سے آگاہ کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ ماسک پہنے بغیر گھر سے باہر نہ نکلیں۔

Advertisement

وزیراعلٰی جھاڑ کھنڈ  ہیمنت سورین نے مزید کہا تھا کہ جھاڑ کھنڈ اسمبلی کے سیکریٹریٹ کو بھی تین دن کے لیے بند کردیا گیا ہے، یہ ایک سخت فیصلہ ہے لیکن عوام کی جانوں کی حفاظت کے لیے کڑوے گھونٹ بھی پینا پڑتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش ہے ترکیہ روس سے تیل خریدنا بند کردے،غزہ جنگ بندی کے قریب پہنچ چکے،ٹرمپ
بنکاک میں سڑک اچانک 160 فٹ دھنس گئی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ٹرمپ نے مسلم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے 21 نکاتی امن منصوبہ پیش کردیا
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر