Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہماری حکومت کا عزم ہے، عثمان بزدار

Now Reading:

شہریوں کو سہولتیں فراہم کرنا ہماری حکومت کا عزم ہے، عثمان بزدار
حکومت پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہماری حکومت کا عزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی اور دائرہ کار کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ڈویژن کا ماسٹر پلان سے متعلقہ امور جلد طے کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ لاہور کے شہریوں کی سہولت کیلئے نئے منصوبے شروع کر رہے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایل ڈی اے کی جانب سے اپارٹمنٹس کی تعمیر کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس منصوبے سے کم آمدن والے طبقات کو اپنی چھت ملے گی۔

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ لاہور میں ہائی رائز بلڈنگز تعمیر کرنے کی اجازت دے دی ہےجبکہ ایل ڈی اے میں ریفارمز کرکے اسے پبلک فرینڈلی ادارہ بنایا گیا ہے۔

Advertisement

مویشی منڈیوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی،عثمان بزدار

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کے دائرہ کار کا از سر نو جائزہ لے کر جلد حتمی سفارشات پیش کی جائیں جبکہ ایل ڈی اے میں اصلاحات کرکے عوام کو سہولت فراہم کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کے دائرہ کار کا از سر نو تعین کرنے کیلئے ننکانہ صاحب، قصور اور شیخوپورہ کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لیا جائے گا جبکہ اس ضمن میں فیصلہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے گا اور وہ فیصلہ کریں گے جس سے عوام کو سہولت ملے۔

اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وائس چیئرمین ایل ڈی اے شیخ محمد عمران، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر