Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ ملتان میں بھی قائم ہو گا، وزیرخارجہ

Now Reading:

اب جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ ملتان میں بھی قائم ہو گا، وزیرخارجہ
سیکریٹیریٹ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اب جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ ملتان میں بھی قائم ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کے حوالے سے اہم ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج جنوبی پنجاب کے تمام ایم. این ایز میں پارلیمنٹ کے کانسٹیٹیوشن روم میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس ساؤتھ پنجاب کی تعیناتیاں عمل میں آچکی ہیں، حسب وعدہ جنوبی پنجاب کے وعدے کو عملی جامہ پہنانے کے عمل کے آغاز پر، تمام ایم این ایز نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ملتان اور بہاولپور کے لوگوں کو، وزیر اعلٰی عثمان بزدار صاحب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے ہماری معاونت بھی فرمائی جبکہ یہ ملتان کے باسیوں کے لیے عید کا تحفہ ہے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آئی، وزیرخارجہ

Advertisement

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ تعلیم کا شعبہ ہو، صحت کا ہو یا ریونیو کا، چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب مکمل بااختیار ہونگے اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کو لاہور نہیں جانا پڑے گا۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملتان اور بہاولپور دونوں اہم مقامات ہیں، دوسری پیش رفت جو آج ہوئی ہے وہ یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان صاحب نے فیصلہ سنا دیا ہے کہ اب جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ ملتان میں بھی قائم ہو گا۔

اپنے بیان میں وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان صاحب کی ہدایت پر عید کے بعد، میں، مخدوم خسرو بختیار اور دیگر ممبران کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صاحب سے ملاقات کریں گے اور ان معاملات کو حتمی شکل دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر