
پٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کو کیسے روکا جائے، حکومت نے سر جوڑ لیے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کے معاملے پر اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو بھجوا دی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کے مطابق یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کی تجویز کی گئی ہے۔
سمری میں پٹرول کی قیمت میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر اضاف جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری پر وزارت خزانہ حتمی فیصلہ کرے گی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست رات بارہ بجے سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News