Advertisement
Advertisement
Advertisement

ماں نے بیٹے کو معاف کردیا، نئی ویڈیو وائرل

Now Reading:

ماں نے بیٹے کو معاف کردیا، نئی ویڈیو وائرل

حال ہی میں سوشل میڈیا پر بیٹے کے اپنی ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے والی ویڈیو وائرل ہوئی تھی  جس پر قانونی چارہ جوئی کے تحت ارسلان نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

آج ایک ویڈیو اور منظر عام پر آئی ہے جس میں بیٹے اور بہو کے معافی مانگنے اور پشیمانی کے بیانات موجود ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنی ماں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پشیمانی کا اظہار کر رہے ہیں اورمعافی مانگ رہے ہیں۔

 

اسی ویڈیو میں دوسری جانب ماں کا بیان بھی موجود ہے جس میں انہوں نے اپنے بیٹے اور بہو کو معاف کردیا ہے اورقانونی چارہ جوئی سے بھی اجتناب کرنے کا موقف دیا ہے۔

میں شرمندہ ہوں ، میں نے اپنی ماں کے ساتھ زیادتی کی

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل راولپنڈی میں بزرگ والدہ پر تشدد کرنے والا ملزم ارسلان نے اپنے ناقابل برداشت فعل پر شرمندگی کا اظہار ہوئے کہا کہ اپنی والدہ، پورے پاکستان اور پوری دنیا کی ماؤں سے اپنے فعل کی معافی مانگتا ہوں۔

یادرہے اس سے قبل راولپنڈی کی متاثرہ  ماں نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا تھا کہ بہو نے سب کچھ کیا ہے، بیٹے کا کچھ نہیں۔ بیٹا تو پہلے بھی ادھر ہی تھا، پہلے تو کچھ نہیں کیا اب 32 سال کی عمر میں بیوی کی وجہ سے ماں پر ہاتھ اٹھایا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں اسپتال میں تھی تو بہو کے گھر سے 30 افراد آئے  اور انہوں نے گھر میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

متاثرہ خاتون کا مزید کہنا تھا کہ ان کی بہو  اور بیٹا یونیورسٹی میں ساتھ پڑھتے تھے ۔ بہو ڈرگز استعمال کرتی تھی اور اس نے بیٹے کو بھی اپنے ساتھ لگالیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز راولپنڈی میں  سفاک بیٹے  کے بیوی کے ساتھ مل کر سگی ماں پر بہیمانہ تشدد  کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر