
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل ارمینا رانا خان اپنی زندگی کے نئے سفرکا آغاز کرنے کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے گزشتہ روز انسٹا گرام پر پوسٹ میں مداحوں کو اپنی شادی سے متعلق خوشخبری سنائی تھی ۔
انسٹا گرام پر ارمینا نے سفید گاؤن میں ملبوس اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے پوچھا کہ بوجھیں، کس کی شادی ہونے والی ہے۔
اداکارہ نے تصویر میں نظر آنے والے گاؤن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے سب سے خوبصورت لباس خرید لیا ہے اور اپنا پسندیدہ لباس آپ لوگوں کو دکھانے کیلئے مزید انتظار نہیں ہو رہا۔
ارمینا نے اپنی پوسٹ میں منگیتر فیصل کا نام لکھتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ سب لوگ جو میرے اور ہمارے لیے خوش ہیں، ان سب کا بہت شکریہ۔ اللہ تعالی آپ سب پر کرم کرے اور نفرت کرنے والوں کا بھی شکریہ، برائے مہربانی میرے بارے میں بات کرتے رہیں۔
ارمینا نے فیصل خان کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان انسٹا گرام پر جولائی 2017 میں کی جانے والی ایک پوسٹ میں کیاتھا۔
جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ارمینا خان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہاہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News