Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، غیر ملکی شراب برآمد

Now Reading:

پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی، غیر ملکی شراب برآمد
پاکستان کوسٹ گارڈر

پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے جس میں لاکھوں کی مالیت کی اعلیٰ کوالٹی کی شراب برآمد کی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ پسنی(بلوچستان) سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔

جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے ایک تفصیلی منصوبہ بنایا اور 02 آفیسرزسمیت45جوانوں پر مشتمل موبائل زمینی گشت پارٹیاں تشکیل دیں۔

10 گاڑیوں پر مشتمل ان پارٹیوں نے مشکوک علاقوں کی کڑی نگرانی شروع کی اور انتھک کوششوں کے بعد اشپیاق کے سا حلی علاقہ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی615 بوتلیں اور17پیکٹ اعلی کوالٹی کی شراب برآمد کر لی گئی۔

Advertisement

خدشہ ہے کہ یہ غیر ملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہونا تھی جبکہ پکڑی جانے والی شراب کی مالیت تقریباً44 لاکھ 86ہزار روپے کے لگ بھگ ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

          واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر