سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم جتوئی نے کہا ہے کہ عید کی خریداری یا عید کے دنوں میں کورونا وائرس بڑھ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم حسین جتوئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید خریداری اور ایس او پیز نظرانداز کرنے کی وجہ سے کل رپورٹ ہونے والے کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ڈاکٹر کاظم جتوئی نے کہا کہ یہ ضرور یاد رکھیں کہ کمیونٹی میں اب بھی کورونا وائرس موجود ہے لہذا دو بڑی ایس او پیز ماسک پہننا اور ہاتھ دھونے کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں۔
سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر کاظم جتوئی نے مزید کہا کہ مویشی منڈیوں اور دیگر خریداری کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے جبکہ عید اجتماعات میں سماجی دوری برقرار رکھیں۔
عید کے بعد کورونا کے پھہلاؤ میں اضافہ ہوسکتا ہے، وزیر صحت سندھ
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد اور اس کا پھیلاؤ کم ہوگیا ہے۔
ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا تھا کہ لوگوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ عام عید نہیں بلکہ مختلف ہے،عید پراجتماعات،سیروتفریح سے گریز کیا جائے۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفرمرزا نے مزید کہا تھا کہ عوام عید اور محرم پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور کورونا سے بچاو کی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
