Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو خارج ازامکان قرار دے دیا

Now Reading:

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو خارج ازامکان قرار دے دیا
ایرانی سپریم لیڈر

ايران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں اور دباؤ کا مقابلہ کریں گے۔

سرکاری ٹی وی پہ خطاب کے دوران آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ  امریکہ کی جانب سے بلا جواز پابندیاں اُٹھانے تک صدر ٹرمپ کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایرانی عوام کے ساتھ مل کر امریکہ  کی پابندیوں اور دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ان اقتصادیوں پابنديوں کا حقيقی مقصد ايران کو عدم استحکام سے دوچار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پابنديوں کا مقصد ايرانی ميزائل پروگرام کو کمزور کیا جانا اور خطے ميں ايران کے اثر و رسوخ کو محدود کرنا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھاکہ یورپی یونین نے اپنا کردار موثر طریقے سے ادا نہیں کیا ورنہ عالمی امن کے ضامن اس معاہدے کو بچایا جا سکتا تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ امریکہ 2018 میں عالمی جوہری معاہدے کی توسیع سے انکار کرتے ہوئے معاہدے سے دستبردار ہوگیا تھا۔یہ معاہدہ چھ عالمی قوتوں اور ایران کے درمیان ہوا تھا جس کی روح سے ایران کو اپنے جوہری پلان کو محدود رکھنا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقوام متحدہ میں صدر ٹرمپ کی میزبانی میں اہم کثیرالملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری
امن کا انعام چاہیے تو غزہ میں امن قائم کریں، ٹرمپ کو میکرون کی دو ٹوک وارننگ
پاکستان نے غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ کردیا
پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ
مخالفین کو مذاکرات کی میز پر لا کر قتل کروانا اسرائیلی کی گھنائونی پالیسی ہے، امیر قطر
ٹرمپ سے شہبازشریف کی اہم ترین ملاقات کل ہوگی ،وزیراعظم نے امریکی صدر کو امن کا داعی قرار دیدیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر