
پشاور پولیس نے عیدالاضح اور 14 اگست کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے عیدالاضحٰی اور 14 اگست کے لیےسیکیورٹی پلان تشکیل دے دیاگیا ہے ۔ بازاروں میں لیڈیز پولیس اور سادہ لباس میں بھی نفری تعینات ہوگی جبکہ اہم و حساس مقامات، مساجدوں، تجارتی مراکز، بازاروں اور مویشی منڈیوں میں پولیس افسران و اہلکار تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
پولیس کے ہنگامی اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی ، ایس ڈی پی اوز، سرکل آفیسرز ،سب ڈویژن وزیر، ایس ایچ اوز، انچارج ڈی ایس بی اور انچارج ٹریفک نے شرکت کی۔
پلان کے مطابق ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی ناکہ بندیاں ہوں گی، ٹریفک کی روانی کے لیےاسپیشل روٹس بھی مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
پولیس افسران و اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ تجارتی مراکز اور بازاروں میں غیر معمولی رش کو کنٹرول کرنے کے لیےٹریفک پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو اضافی گشت کے علاوہ اہم و حساس مقامات، شاہراہوں اور مساجدوں کے لیےاضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایات دی گئی اور پولیس موبائل پیٹرولنگ میں بھی اضافہ کر دیا گیا، جبکہ ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں سخت کر دی گئی۔
پولیس حکام نے عوام الناس اور تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ اپنے ارد گرد مشکوک افراد، اشیاء، گاڑی اور بیگ وغیرہ پر نظر رکھیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس کو فوری اطلاع دیں تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News