Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بارشوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، چیئر مین این ڈی ایم اے

Now Reading:

کراچی میں بارشوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں، چیئر مین این ڈی ایم اے
محمد افضل

چیئر مین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل کا کہنا ہے کہ  کراچی میں اگست اور ستمبر تک بارشوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔

چیئرمین  این ڈی ایم اے کا کراچی سے متعلق پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ  کراچی میں ہونے والے نقصانات پر افسوس ہے۔ کراچی میں اگست اور ستمبر تک بارشوں کے حوالے سے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔

چیئرمین  این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ  ایف ڈبلیو او بھی کراچی پہنچ چکا ہے۔حکمت عملی بنانے کا  مقصد آنے والے سیزن میں کراچی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ 7 سے 10 اگست تک زیادہ بارش کا ایک نظام کراچی میں داخل ہو گا۔15 اگست کو ایک اور نظام کراچی پہنچے گا جس میں بارش کے 40 فیصد  امکانات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں  کراچی میں ایک گھنٹے میں 83 ملی میٹر تک بارشیں ہوئی ہیں۔

Advertisement

چیئر مین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ  کراچی میں یومیہ 20 ہزار ٹن ٹھوس کچرا پیدا ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں ٹھوس کچرا فائدہ دیتا ہے لیکن ہمارے ہاں یہ زحمت کا باعث بنتا ہے۔

لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ کراچی میں ایک مسئلہ اسٹرانگ واٹر اور سیوریج کے نظام کا علیحدہ علیحدہ نہ ہونا ہے۔ ہم اس حوالے سے مختلف محکموں کو امداد فراہم کریں گے۔ سب شراکت داروں کو بٹھا کر ایک اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ  ایف ڈبلیو او کو بڑے علاقے دیے گئے ہیں جہاں بڑے نالے ہیں۔7 سے 8 اور 15 اگست کو آنے والے موسمی نظاموں میں ہم پہلے ہونے والے نقصانات سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چیئر مین این ڈی ایم اے نے کہا کہ  کراچی میں مقامی کور کو ذمہ داری دی گئی ہے کہ وہ کراچی کے عوام کو ریلیف دیں۔ میری وزیر اعلیٰ سندھ سے 3 اور گورنر سندھ سے 2 ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ہمارا مقصد آنے والی بارشوں میں پہلے ہونے والے نقصان سے بچنا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں لیفٹننٹ جنرل محمد افضل نے کہا کہ  کورونا پر آج ہونے والی اموات کافی کم ہیں تاہم سب سے درخواست ہے کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔ عید اور محرم الحرام میں کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی ، بھارت افغانستان مشترکہ اعلامیے پر شدید تحفظات کا اظہار
اگر افغانستان سے دراندازی بند نہ ہوئی تو مزید بگاڑ پیدا ہو گا ، خواجہ آصف
پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی معمول بن چکی،اصل وجہ کیا ہے ؟
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر