Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت کا کشمیرکی آئینی حیثیت پر یکطرفہ فیصلہ چین کو بھی پسند نہیں آیا،وزیر خارجہ

Now Reading:

بھارت کا کشمیرکی آئینی حیثیت پر یکطرفہ فیصلہ چین کو بھی پسند نہیں آیا،وزیر خارجہ
Shah Mehmood Visit China

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کا کشمیر کی آئینی حیثیت پر یکطرفہ فیصلہ چین کو بھی پسند نہیں آیااور وہ سیکیورٹی کونسل میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چین نے تنازع کشمیر کے معاملے پر پاکستان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے میری ڈھائی گھنٹے پر مشتمل ملاقات ابھی مکمل ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ مصروفیات اور شارٹ نوٹس کے باوجود میں یہ نشست ، صدر شی کے حکم پر کر رہا ہوں کیونکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی نوعیت مختلف ہے،پاکستان نے جو سیکورٹی کونسل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے چین اس کی مکمل حمایت کریگا اور پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون رکھے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج جب میں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت کے غیر آئینی اقدامات پر اپنے تحفظات چینی  وزیر خارجہ کے سامنے رکھے تو انہوں نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے جو ابھی ان کی طرف سے پریس ریلیز کی شکل میں سامنے آجائے گا۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ چین نے آج ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ پاکستان کا با اعتماد دوست ہے یہ دوستی آج بھی لازوال ہےاور اس پر جتنا فخر کیا جائے کم ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کا کشمیر کے حوالے سے اقدام یکطرفہ ہیں،بھارتی اقدامات سے خطے کے امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، انہوں نے اتفاق کیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ایک متنازع مسئلہ تھا اور ہے، اس مسئلے کو پر امن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے تاکہ کشیدگی میں اضافہ نہ ہو۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے اسے متنازع علاقہ تسلیم کیا ہے اور اس کا حل بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں ہونا چاہیے، میں نے انہیں آگاہ کیا کہ ہمیں خدشہ ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جب کرفیو اٹھایا جائے گا تو وہاں ظلم و بربریت کا دور شروع ہو گا، جس سے مزید خون خرابے کا اندیشہ ہے اور ردعمل کو آڑ بنا کر کوئی پلوامہ جیسی حرکت دوبارہ کی جا سکتی ہے۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری وزارتیں اور مشنز آپس میں روابط جاری رکھیں گے تاکہ ہماری اپروچ اور حکمت عملی مشترکہ ہو اور ہم یکسوئی سے آگے بڑھ سکیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ اجلاس جاری؛ 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹنگ کیلئے حکومت کا نمبرز پورے ہونے کا دعوی
ہمارا کسی کے ساتھ کوئی ڈیڈلاک نہیں، عطاء تارڑ
27ویں آئینی ترمیم؛ بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات طے
پاک فوج کی جانب سے باجوڑ کی سب سے بڑی جامع مسجد کی تعمیر نو اور تزئین مکمل
سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز؛ کیا آئینی ترمیم کیلئے ووٹ کاسٹ کرسکیں گے؟
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے 27 ویں آئینی ترمیم متفقہ طور پر منظور کر لی، آج سینیٹ میں پیش ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر