Advertisement
Advertisement
Advertisement

عیدالاضحیٰ پر مزید 300 طالبان قیدی رہا

Now Reading:

عیدالاضحیٰ پر مزید 300 طالبان قیدی رہا
طالبان قیدی

افغان حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مزید  300 طالبان قیدی رہا کردیے۔

تفصیلات کے مطابق افغان حکومت نے عیدالاضحیٰ پر مزید 300 سے زائد طالبان قیدی رہا کر دیے جس کے بعد افغان حکومت سے رہائی پانے والے طالبان قیدیوں کی تعداد4914 ہوگئی جبکہ کل مزید 5100 طالبان قیدی رہا کیے جائیں گے۔

اس سے قبل قوم سے خطاب میں افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کی جانب سے عید کے دنوں میں سیز فائر کے اعلان کے جواب میں طالبان قیدی رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

افغان صدر کا کہنا  تھا کہ جن  500 طالبان قیدیوں کو اگلے چار روز کے دوران رہا کیا جائے گا وہ اس فہرست میں سے نہیں ہیں جو طالبان نے حکومت کو فراہم کی ہے۔

افغان حکومت نے مزید 100طالبان قیدی رہا کردئیے

Advertisement

یاد رہے عید الاضحیٰ سے قبل  افغان طالبان نے افغان فوج اور پولیس سے تعلق رکھنے والے مزید 37 اہلکاروں کو رہا کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن معاہدہ 29 فروری کو دوحہ میں طے پایا جس کے تحت 5 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کےبدلے طالبان کو ایک ہزار قیدی رہا کرنے ہیں۔

معاہدے کے تحت افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا آئندہ 14 ماہ کے دوران ہوگا جب کہ اس کے جواب میں طالبان کو ضمانت دینی ہے کہ افغان سرزمین القاعدہ سمیت دہشت گرد تنظیموں کے زیر استعمال نہیں آنے دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر