
وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے شاہ شیخ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کو ٹیلی فون کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے شاہ شیخ حماد بن عیسیٰ الخلیفہ کو فون پر مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورت حال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے بحرینی بادشاہ کوکہا کہ کشمیر پر بھارت کا اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جسے پاکستان کبھی قبول نہیں کریگا۔
بحرین کے شاہ سے بات کر تے ہوئے وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے یکطرفہ بھارتی اقدام کو بھی مسترد کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی حکومت کا فیصلہ قابل مزمت اور افسوس ہے۔
وزیر اعظم عمران خان سے بات کرتے ہوئے شیخ حماد بن عیسٰی الخلیفہ کا کہنا تھا کہ بحرین مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا بغور جائزہ لے رہا ہے،امید ہے کہ اس معاملے کا حل بات چیت کے ذریعے نکلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News