
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی مظفرآباد میں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات ہوئی ہے۔
دوران ملاقات مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور 5 اگست کے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا ۔
شاہ محمود قریشی نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ملاقات میں کہا کہ آج کا دورہ نہیتے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کیا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آج پاکستان کی تمام سیاسی قیادت، جملہ سیاسی جماعتیں، مسلح افواج اور پاکستان کا بچہ بچہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔
شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو یہ یقین دلانا چاہتے ہیں کہ آپ تکلیف دہ مراحل سے گزر رہے ہیں مگر آپ تنہا نہیں۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان، دنیا کے ہر فورم پر کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہد کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔
شاہ محمود قریشی کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھی شرکت کی۔
وزیر خارجہ، پرویز خٹک اور معید یوسف کا ایل او سی کا دورہ
یاد رہے اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔
کنٹرول لائن کے دورے پر عسکری حکام نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایل او سی کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ نے ایل او سی پر تعینات پاک فوج کے جوانوں کی عظمت، ہمت اور جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم کو ان جری سپوتوں کی جواں مردی اور بہادری پر فخر ہے۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پیغام میں کہا تھا وزیردفاع اور میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بارڈر پر جارہے ہیں ، جس بلاجواز آئے دن بھارتی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنتے ہیں، کشمیریوں کو یقین دلانا ہے پاک فوج سمیت پوری قوم کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News