
بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھانے اور پاکستان میں بھارت کے خلاف یوم استحصال منانے کی بھرپور تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں یوم استحصال منایا جائیگا جبکہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سینیٹ کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ آج صبح 10 بجے سائرن بجائے جائیں گے اور مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائیگی۔
پاکستان کا 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کے الحاق کے خلاف یوم استحصال منانے کا اعلان
مسئلہ کشمیر پر سینیٹ کا خصوصی اجلاس بھی آج ہوگا جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ایوان بالا سے خطاب کریں گے، صدر مملکت اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے متعلق اقوام عالم کی توجہ مبذول کرائیں گے جبکہ صدر عارف علوی اسلام آباد میں کشمیر مارچ کی قیادت بھی کریں گے۔
دوسری جانب مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم مارچ کی قیادت کریں گے جس میں وزیراعظم عمران خان بھی مارچ میں شریک ہوں گے۔
کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کرکے سرینگر ہائی وے رکھ دیا گیا
صوبائی دارالحکومتوں اور گلگت بلتستان میں بھی کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد کی کشمیر ہائی وے کا نام بدل کر سری نگر ہائی وے رکھ دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کرکے سرینگر ہائی وے رکھ دیا گیا ہے، اس ضمن میں وزیر مواصلات مراد سعید نے سرینگر ہائی وے کی تختی کی نقاب کشائی کردی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی محاصرے کو ایک برس مکمل، یادگاری ٹکٹ جاری
اس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے یک طرفہ الحاق اور بھارتی محاصرے کو ایک برس مکمل ہونے پر پاکستان نے یادگاری ٹکٹ جاری کردیا کیا ہے۔
شبلی فراز نے کہا کہ کہ یادگاری ڈاک ٹکٹ دنیا بھر میں گھومے گا اہم دفاتر، سفارت خانوں میں جاے گا اور کشمیر کے مظالم کی عکاسی کرے گا۔
اس موقع پر مراد سعید نے کہا کہ ڈاک ٹکٹ میں زنجیر کا مطلب پورے کشمیر کو محاصرے سے دنیا سے کاٹ دینا ہے، کشمیر ہماری شہہ رگ ہے یہ ٹکٹ جہاں پہنچے گا بھارتی مظالم کو بے نقاب کرے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News