وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج ایم ایل ون کی منظوری ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ 13 سال پہلے میں نے چین سے یہ معاہدہ کیا تھا،جس کی آج منظوری ہوگئی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 13 سال اس منصوبے کو کھٹائی میں رکھا گیا۔عمران خان کی حکومت کو کریڈٹ جاتا ہے جس نے منصوبہ شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ 6.8 ارب ڈالر اس منصوبے پر لاگت آئے گی۔ ریلوے کراسنگ ختم ہوجائے گی۔ لاہور سے کراچی کا سفر 7 گھنٹے کا ہوجائے گا۔ لاہور سے راولپنڈی کا سفر صرف ڈھائی گھنٹے کا رہ جائے گا جبکہ ملتان سے لاہور سفر صرف دو گھنٹے کا رہ جائے گا۔
وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ 1861 کا ٹریک اب اپ گریڈ ہورہا ہے۔ نسلیں یاد رکھیں گی 1861 کے بعد 2020 میں ریلوے ٹریک پر کام شروع ہوا۔ منصوبہ تیزی سے مکمل ہوگا،سڑک کا رش ٹریک پر منتقل کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
