Advertisement
Advertisement
Advertisement

کٹھپتلی وزیراعظم دیمک لگی بنیادوں پر کھڑے ہیں،  قادر پٹیل

Now Reading:

کٹھپتلی وزیراعظم دیمک لگی بنیادوں پر کھڑے ہیں،  قادر پٹیل
کٹھپتلی

رہنما پیپلز پارٹی ایم این اے قادر پٹیل نے کہا ہے کہ  ملک میں عجیب ہی سیاسی منظر ہے کٹھپتلی وزیراعظم دیمک لگی بنیادوں پر کھڑے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق رہنما پیپلز پارٹی قادر پٹیل کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیا گیا ہے جس میں انہون نے وفاقی وزیر کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

قادر پٹیل کا کہنا تھا کہ شیخ رشید لاوارث لاش ہیں جس کے تابوت بدلتے رہتے ہیں۔

اپوزیشن میں وہ دم خم نہیں، انھیں رعایت چاہیئے

انہوں نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری پر تنقید سے شیخ رشید کی روزی روٹی چلتی ہے کیونکہ شیخ رشید نے تو ریلوے کو بھی لولا لنگڑا کردیا ہے اور اب وہ وقت دور نہیں جب ریلوے کے مزدوروں کے ہاتھ اور شیخ رشید کا گریبان ہوگا۔

Advertisement

قادر پٹیل نے مزید کہا ہے کہ نیب ہی سلیکٹڈ وزیراعظم کا وسیلہ اقتدار ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا  کہ شہباز شریف کا کیس سنجیدہ ہے، اے پی سی 15 اگست تک نہ ہوئی تو محرم شروع ہو جائے گا، اپوزیشن میں وہ دم خم نہیں، انہیں سہولتیں اور رعایت چاہیئے۔

 شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب سگنل سسٹم نیا ہونے جا رہا ہے، کسی ایکسیڈنٹ سے پہلے ٹرین خود رک جایا کرے گی، میری زندگی کا مقصد تھا کہ میں ایم ایل ون کو مکمل کروں، اسی سال میں نالہ لئی کا بھی کام شروع ہو جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ایم ایل ون معاہدے میں طے ہے کہ 90 فیصد لیبر پاکستان سے ہوگی اورڈیڑھ سے دو لاکھ لوگوں کو اس منصوبےسے روزگار ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ ایک ریلوے کی یونیورسٹی بھی بنائی جائے، کوشش ہے سواں سے لے کر ایئرپورٹ تک بھی ایک ریلوے لائن بچھ جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر