Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ میں فلمیں کیسے ملتی ہیں؟ روینا ٹنڈن نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

Now Reading:

بالی ووڈ میں فلمیں کیسے ملتی ہیں؟ روینا ٹنڈن نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

 بالی ووڈ میں فلمیں کیسے ملتی ہیں اس حوالے سے بالی ووڈ کی ہی معروف اداکارہ روینا ٹنڈن نے راز کھول دیا۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ روینا ٹنڈن نے بتایا کہ بالی ووڈ شروع سے ہی مردوں کے زیراثر رہا ہے لیکن میں نے کبھی کردار کے لیے مرد اداکاروں کی خواہشات پوری نہیں کیں۔

اس حوالے سے اداکارہ نے انکشاف کیا کہ بالی ووڈ میں رائج اقربا پروری سے انکار کرنا اب ممکن نہیں رہا کیوں کہ اس معاملے پر بہت سے اداکار کھل کر بات کرچکے ہیں ۔

دوسری جانب روینا ٹنڈن نے کہا بالی ووڈ میں کام ملنے کے حوالے سے ہر حقائق کو ایک بار پھر سوشانت نگھ کی خودکشی نے تازہ کردیا ہے۔

روینا ٹنڈن نے سوشانت کے حوالے سے تفصیلی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی موت ان کے مالی معاملات اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے ہوئی لیکن ان کے مداحوں نے ہدایت کار کرن جوہر سمیت دیگر لوگوں پر الزام لگاتے ہوئے ان کی موت کی وجہ اقرباپروری قرار دی۔

Advertisement

غیر ملکی خبر  اداکارہ روینا ٹنڈن نے ایک انٹریو میں کہا کہ 90 کی دہائی میں اپنے عروج میں جب میں فلموں میں کسی کردار کو منع کرتی تو مجھے مغرور کہا جاتا تھا.

اس وجہ اداکارہ نے یہ بتائی کہ ، انڈسٹری میں میرا کوئی گارڈ فادر نہیں اور نہ ہی میں کسی کیمپ کا حصہ رہی ہوں اس لیے مجھے کسی اداکار کی جانب سے پروموٹ نہیں کیا گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس لیے بھی مغرور کہا جاتا تھا کہ کیوں کہ میں وہ نہیں کرتی تھی جو مرد اداکار چاہتے تھے، وہ مجھے بیٹھنے کے لیے کہے تو میں بیٹھ جاؤ ، یعنی میں نے فلموں میں کردار کے لیے مرد اداکاروں کی کوئی خواہش پوری نہیں کی۔

اس سے قبل ادکارہ کنگنا رناوت بھی بالی ووڈ کو مرد اداکاروں کے زیر اثر قرار دے چکی ہیں اور انہوں نے کئی بار بالی ووڈ میں اقرباپروری سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی ادکارہ کنگنا رناوت  نے تو سشانت سنگھ کی موت کو خودکشی کے بجائے قتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم مافیا نے منصوبہ بندی کے تحت قطرہ قطرہ کرکے اس کا دماغ توڑا اور اسے مرنے پر مجبور کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر