Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ بیروت ، لبنان کی وزیراطلاعات اپنے عہدے سے مستعفی

Now Reading:

سانحہ بیروت ، لبنان کی وزیراطلاعات اپنے عہدے سے مستعفی
بیروت

سانحہ بیروت پرلبنان کی وزیراطلاعات منال عبدالصمد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لبنان میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے بعد اپنی ناکامیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ملکی وزیراطلاعات منال عبدالصمد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنے ایک بیان میں منال نے کہا کہ بیروت کے سانحے کے بعد میں حکومت سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتی ہوں  اور ناکامی پر لبنانی عوام سے معافی بھی مانگی ۔

مستعفی ہونے والی خاتون وزیر اطلاعات منال عبدالصمد نے مزید کہا کہ ’’استعفیٰ سے قبل میں وزیر اعظم کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔

یاد رہے اس سے قبل وزیر خارجہ ناصیف حتی نے بھی وزیر اعظم حسن دیاب کو اپنا استعفی پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے کوئی واضح حکمت عملی نہ ہونے کی وجہ سے وہ مستعفی ہو رہے ہیں

Advertisement

وزیر خارجہ ناصیف حتی نے مزید کہا تھا کہ لبنان، وہ لبنان نہیں رہا جسے ہم چاہتے تھے، جسے ہم ایک مثال اور روشنی کا منارہ دیکھنا چاہتے تھے، میں بہت سے دیگر شہریوں کی طرح خود سے سوال کرتا ہوں کہ ہم نے پیارے وطن کے لیے کیا کیا اور اس کے امن اور تحفظ کے لیے کیا کچھ کیا۔

بیروت، لرزہ خیز دھماکےمیں ہلاکتوں کی تعداد 157ہوگئی

خیال رہے کہ لبنان کے صدر اور وزیراعظم نے وزیر خارجہ ناصیف حتی کے استعفے کو قبول کرتے ہوئے، ان کی جگہ پر شربیل وہبہ کو ملک کا نیا وزیر خارجہ مقرر کیا ہے۔

واضح رہے  چار اگست کی شام خطرناک دھماکے نے لبنان میں قیامت برپا کر دی تھی اور چند لمحوں میں ہنستا بستا شہر قبرستان کا منظر پیش کرنے لگا۔

بیروت بندرگاہ میں دھماکہ ویئر ہائوس میں رکھے ہزاروں کلوگرام دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا تھا۔

حکومت مخالف مظاہروں میں شامل عوام کا کہنا ہے کہ بیروت دھماکہ حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

Advertisement

اس ہی حوالے سے مظاہرین نے وزیراعظم حسن دائب سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق پولیس کا آنسو گیس کا استعمال پولیس سے جھڑپ مشتعل اور پولیس پر پھتراؤ کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی صحت پر بحران کے سائے، ٹرمپ نے ڈبلیو ایچ او کی فنڈنگ نصف کر دی
اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی سے 91 افراد کو بچا لیا گیا، دو کی لاشیں برآمد
 دنیا کی بڑی ایپس اور ویب سائٹس متاثر، ایمیزون ویب سروسز میں بڑی تکنیکی خرابی
اسرائیلی جارحیت جنگ بندی کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، حماس کا انتباہ
فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب
ہانگ کانگ؛ کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا، 2 افراد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر