Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاڑکانہ، ایک ہی روز میں بچوں سمیت 10 افراد آوارہ کتوں کا شکار

Now Reading:

لاڑکانہ، ایک ہی روز میں بچوں سمیت 10 افراد آوارہ کتوں کا شکار
لاڑکانہ

لاڑکانہ میں آوارہ کتوں کے وار جاری ہیں، ایک روز میں مرد خاتون اور 8 بچوں سمیت دس افراد آوارہ کتوں کا شکار بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے چوتھے بڑے شہر لاڑکانہ کے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں نے مرد اور خاتون سمیت 8 بچوں کو کاٹ کر زخمی کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں نیو بس اسٹینڈ کا رہائشی 5 سالہ راجہ کھوسو، فیصل کالونی کے دو کزن شمشاد اور عمران،  شازیہ، عامر، 20 سالہ وسیم، 42 سالہ نواب سمیت 60 سالہ خاتون جتماں بھی شامل ہیں جبکہ تمام متاثرین کو اے آر وی ویکسین فراہم کر دی گئی ہے۔

 اے آر وی سینٹر انچارج کے مطابق صرف آج کے روز کتے کے کاٹے کے 30 کیسز آئے ہیں جن میں 10 نئے اور 20 فالو اپ کیسز ہیں جبکہ آوارہ کتوں نے بچوں کو چہرے، سر ماتھے، بازو اور کمر پر کاٹا ہے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ متعدد واقعات کے باوجود متعلقہ ادارے کوئی نوٹس اور اقدامات لینے کو تیار نہیں ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل صوبہ سندھ میں اوارہ کتوں کی تعداد میں اضافے کے باعث کتوں کے کاٹنے باعث روز بہ روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

کتےکےکاٹنےسےنئےسال میں پہلی ہلاکت

یاد رہے کہ کندھکوٹ میں بھی تنگوانی شہر میں بھکاری بچوں پر آوارہ کتوں نے حملہ کردیا تھا جبکہ آوارہ کتوں نے وحید نامی بچے کو کاٹ کاٹ کر شدید زخمی کردیا جبکہ کتوں کے خوف سے عمر فاروق نامی بچے نے پانی کے تالاب میں چھلانگ لگادی تھی۔

کتوں کے خوف سے تالاب میں چھلانگ لگانے والا بچہ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ علاقہ مکینوں نے ڈوبنے والے بچے کی نعش تالاب سے نکال کرورثاء کے حوالے کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر