Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ اور سبی کے درمیان شٹل ٹرین چلانے کا اعلان

Now Reading:

کوئٹہ اور سبی کے درمیان شٹل ٹرین چلانے کا اعلان

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کوئٹہ اور سبی کے درمیان شٹل ٹرین چلانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں شدید سیلاب کی وجہ سے پھنسےمسافروں کی سہولت کے لیے 10 اگست کو صبح 10 بجے کوئٹہ سے سبی کے لیے شٹل ٹرین چلےگی،10اگست کو شام 4 بجے سبی سے کوئٹہ کے لیےشٹل ٹرین چلےگی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ بلوچستان میں شدید سیلاب کی وجہ سے سڑکوں کا نظام متاثر ہوا ہے جس کے باعث کوئٹہ سے سبی کے درمیان آمدورفت میں مشکلات ہیں۔

شیخ رشید احمد نے یہ بھی کہا کہ سبی ریلوے اسٹیشن پرمسافروں کی بڑی تعداد موجود ہے، ڈی ایس کوئٹہ کو ہدایت کی ہے سبی میں پھنسے لوگوں کو فوری کوئٹہ واپس لایا جائے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ ایف سی کو ٹرین کی سیکیورٹی کی خصوصی ہدایات دی ہیں کہ کوئٹہ اور سبی کے درمیان شٹل ٹرین اس وقت تک چلیں گی جب تک سڑکوں کا نظام بہتر نہیں ہوجاتا یا جب تک سیلابی پانی نہیں اترتا۔

Advertisement

بلوچستان میں سیلاب کی تباہی

یاد رہے اس سے قبل طوفانی بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچادی ہے، مستونگ، خضدار، ہرنائی، نوشکی، لورا لائی، ڈھاڈر میں سیلابی ریلوں میں متعدد مویشی بہہ گئے ہیں۔

بارشوں سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا جبکہ قومی شاہراہوں پر جگہ جگہ آمدورفت معطل ہوگئی ہے جبکہ دو افراد برساتی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد گہرے سمندر ، ندیوں اور ڈیموں کے قریب عوامی پکنک کے مقامات  کی بندش زیر غور آئے ہیں۔

دوسری جانب بلوچستان میں سیلابی صورتحال کے باعث محکمہ صحت نے صوبے کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹرربابہ خان بلیدی نے بتایا تھا کہ صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے تمام ڈویژن اور ضلعی اسپتالوں میں ڈاکٹرز اور طبی اسٹاف کو اپنی اپنی جائے تعیناتیوں پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر