Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں آج سے کاروباری سرگرمیاں بحال

Now Reading:

سندھ میں آج سے کاروباری سرگرمیاں بحال
کاروباری

سندھ میں آج سے کاروباری سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی تاہم محکمہ  داخلہ سندھ نے تاحال نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت سندھ نے10 اگست سے صوبے بھر میں قواعد و ضواط کے تحت تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کی بحالی کی اجازت دی تھی جس کے تحتسندھ میں آج سےکاروباری سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی تاہم محکمہ داخلہ کےنوٹی فکیشن کے بعد نئےحکم نامےکااطلاق ہوگا۔

ہوٹل،ریسٹورنٹ رات10بجےتک کھلےرکھےجاسکیں گے جبکہ شادی ہالز،تعلیمی اداروں سےمتعلق فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے بھی صوبے میں تمام کاروباری مراکزسمیت ریسٹورنٹس ، سینما 10 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ اگر کورونا کیسزبڑھ گئے تو فیصلوں پر نظرثانی کرسکتے ہیں اور جو شعبے کھول رہے ہیں وہ بند کرنے پرغور کرسکتے ہیں۔

Advertisement

تمام تجارتی مراکز رات 9 بجے تک کھولنے کا اعلان

سعید غنی کا کہنا ہے کہ صوبے میں 10 اگست سے ریسٹورنٹس،کیفے،سینما،بزنس سینٹرز کھولے جائیں گےجبکہ ایکسپو سینٹرز، بیوٹی پارلرز اور جم بھی 10 اگست سے کھول دیے جائیں گے تاہم ایمیوزمنٹ پارکس ابھی نہیں کھول رہے۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث کاروباری،تعلیمی،سماجی سرگرمیوں پرپابندی عائد کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر