Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویمن کرکٹ کامن ویلتھ گیمز میں شامل

Now Reading:

ویمن کرکٹ کامن ویلتھ گیمز میں شامل
Women Cricket included in Commonwealth Games

ویمن کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شامل کر لیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن کرکٹ کو شامل کرنے کی تصدیق کردی  ہے۔

آئی سی سی کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2022 میں ویمن ٹی ٹوئنٹی کے مقابلے ہوں گے اور ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں بھارت، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، انگلینڈ، آسٹریلیا، پاکستان، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اس  موقع پر بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹو منو سوہنی کاکہنا تھا کہ  ،’’ یہ خواتین کی کرکٹ اور عالمی کرکٹ برادری کے لئے واقعی  ایک تاریخی لمحہ ہےخواتین کی کرکٹ   مضبوطی سے آگے بڑھتی جارہی ہے ، اور ہمیں خوشی ہوئی ہے اور کامن ویلتھ گیمز ایسوسی ایشن نے برمنگھم 2022 میں ویمنز ٹی 20 کرکٹ کو شامل کرنے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ، ٹام ہیریسن نے تبصرہ کرتے  ہوئے  کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ خواتین کا ٹی ٹونٹی کرکٹ برمنگھم 2022 کا حصہ بنے گا ، جو کہ دولت مشترکہ کھیلوں کی تاریخ میں سب سے بڑے خواتین اور پیرا اسپورٹ پروگرام کی نمائندگی کرتا ہے۔ آج کا تاریخی اعلان خواتین کی کرکٹ کے انتہائی روشن مستقبل کا ایک اور اشارہ ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ تمام آٹھ  ڈے میچ ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوں گے ، جہاں  رواں سال  آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے خلاف انگلینڈ کی سیمی فائنل فتح سمیت متعدد یادگار میچ کھیلےگئے  ۔

کامن ویلتھ گیمز 2022 کے مقابلے  7 جولائی سے   7 اگست2022  تک برطانوی شہر برمنگھم  میں ہوں گے جس میں دنیا بھر سے  18  مختلف  کھیل کے مقابلوں میں 4،500   ایتھلیٹ حصہ  لیں  گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر