Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیروت دھماکے: احتجاج جاری، مزید وزراء مستعفی

Now Reading:

بیروت دھماکے: احتجاج جاری، مزید وزراء مستعفی
بیروت

بیروت میں ہونے والے دھماکوں کے بعد وزیر ماحولیات، وزیر اطلاعات کے بعد وزیر انصاف کلوڈ نجم نے بھی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں کے بعدعوام کا غم وغصہ اثر دکھانے لگا ایک کے بعد ایک وزیر مستعفی ہونے لگے، وزیر انصاف کے استعفی دینے کے بعد مستعفی ہونے والے وزرا کی تعداد تین ہوگئی جبکہ عوام پوری حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اسی خوف سے وزیراعظم حسن دیاب نے کہا ہے کہ جن وزرا نے مستعفی ہونے کا ارادہ کیا ہے ابھی رک جائیں کابینہ پیر کو اجلاس میں اجتماعی استعفے دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کرے گی۔

دوسری جانب دھماکوں سے جاں بحق ہونے والوں کی تعدا میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ہزاروں افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں اوران میں سے متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

حکومت مخالف مظاہروں میں شامل عوام کا کہنا ہے کہ بیروت دھماکہ حکومت کی غفلت کا نتیجہ ہے، اس ہی حوالے سے مظاہرین نے وزیراعظم حسن دائب سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

Advertisement

سانحہ بیروت ، لبنان کی وزیراطلاعات اپنے عہدے سے مستعفی

خیال رہے کہ لبنان میں عوام میں دھماکوں کے بعد حکومت کے خلاف سخت غم و غصہ پایا جارہا ہے اور حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

چار اگست کو ہونے والے سانحے کے دو روز بعد مظاہرین اور میری کلوڈ نجم کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی تھی۔

واضح رہے  چار اگست کی شام خطرناک دھماکے نے لبنان میں قیامت برپا کر دی تھی اور چند لمحوں میں ہنستا بستا شہر قبرستان کا منظر پیش کرنے لگا۔

بیروت بندرگاہ میں دھماکہ ویئر ہائوس میں رکھے ہزاروں کلوگرام دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مصر نے غزہ کی قیادت کیلئے 15 منظور شدہ ٹیکنوکریٹس کے ناموں کا اعلان کر دیا
پاک افغان سرحد کشیدگی پر روسی وزارت خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا
ڈھاکا کی دو فیکٹریوں میں خوفناک آتشزدگی، 16 افراد جاں بحق
حماس نے 20 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے کردیں
چین کا عالمی تجارتی تنظیم میں خصوصی رعایتیں نہ لینے کا اعلان
غزہ امن معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ’اپنے پسندیدہ‘ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر