Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کا ہیلتھ کلب اور جم کھولنے کا اعلان

Now Reading:

سندھ حکومت کا ہیلتھ کلب اور جم کھولنے کا اعلان
ہیلتھ کلب

سندھ حکومت نے ہیلتھ اینڈ باڈی فٹنس کلب کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر کراچی میں تقریباً پانچ ماہ بند رہنے کے بعد ہیلتھ کلب اور جم کھلنے کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق عملے  اور ممبر دونوں کے لئے  سرجیکل ماسک پہننا اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازم ہے۔

جم ٹرینر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہیں اور اب جم کر ٹریننگ کررہے ہیں۔

ایس او پیز کے مطابق جم میں صابن سے  ہاتھ دھونے یا سینیٹائز کرنے کی سہولت مہیا کرنا لازم ہے، جم کے اندر کھانسنے اور چھینکنے کے آداب اور احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔

Advertisement

ہیلتھ کلب اور جم کھولنے کا اعلان

دوسری جانب سندھ حکومت نے کاروباری سرگرمیوں کےنئے اوقات کار کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت ہفتے کے6 روز تمام کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

نوٹیفکیشن  میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں کاروباری اوقات کار صبح 6بجے سے رات 8بجے تک ہونگے جبکہ ہفتے کےروز سندھ میں کاروباری سرگرمیاں رات 9بجےتک ہوسکیں گی۔

 نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سینما تھیٹرز ، ہوٹلز ، ریسٹورینٹس ، بیوٹی پارلرز، جم ، پارک پر عائد پابندیاں ختم کر دی گئی ہیں جبکہ شادی ہالز ، ایکسپو ہال اور اسکولز 15ستمبر تک بند رہیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر