Advertisement
Advertisement
Advertisement

آسٹریلیا کو فخر ہے کہ وہ خوشحال ملک کی تعمیر میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، آسٹریلوی ہائی کمشنر

Now Reading:

آسٹریلیا کو فخر ہے کہ وہ خوشحال ملک کی تعمیر میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، آسٹریلوی ہائی کمشنر

جشن آزادی کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاء نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو فخر ہے کہ وہ ایک مضبوط ، آزاد اور خوشحال ملک کی تعمیر میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شاء نے پاکستان کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ یوم آزادی کے جشن میں شامل ہوں اس 73 سالہ آزادی کے عرصے میں پاکستان ایک قوم کی حیثیت سے ابھرتا رہا ہے آسٹریلیا اس پورے عرصے میں پاکستان کا ایک مستحکم دوست رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ ممالک کی حیثیت سے ہماری بہت سی اقدار یکساں ہیں جن میں جمہوریت کی بالادستی اور قواعد پر مبنی نظام شامل ہیں۔

جیفری شاء کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کو فخر ہے کہ وہ ایک مضبوط، آزاد اور خوشحال ملک کی تعمیر میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں

حکومت پاکستان اور عوام کو جشن آزادی مبارک ہو، وینڈی گلمور

پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے کہا ہے کہ...

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ہمارے دوطرفہ تعلقات کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ہم ہر بحران میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں کوویڈ 19 کی عالمی وبا کے دوران سب سے زیادہ ظاہر ہےاس وائرس سے مقابلے میں پاکستان کی طرف سے دکھائے جانے والی لچک اور عزم کیلئے میرے دل میں گہری تعریف اور احترام ہے۔

مزید پڑھیں

خوشحالی کی بحالی کے لیے قرضوں کی واپسی معطل کر رہے ہیں، پاول جونز

پاکستان میں امریکی قائمقام سفیر ایمبیسڈر پاول جونز نے کہا ہے کہ...

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں کی تاریخ ان اونٹ چرواہوں تک جاتی ہے جنہوں نے پہلی بار 19 ویں صدی کے وسط میں آسٹریلیا میں قدم رکھا تھا اس وقت سے، ہماری متحرک پاکستانی کمیونٹی نے سائنس، تعلیم، ٹکنالوجی، طب اور فنون لطیفہ اور عقائد پر مبنی تنظیموں کے ذریعہ آسٹریلیا کے کثیر الثقافتی معاشرے کی تعمیر میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ میں تعلیم، تجارت، ترقی، دفاع اور سلامتی کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور مضبوط ثقافتی تعلقات میں بھی ہمارے دوطرفہ تعاون کا خیرمقدم کرتا ہوں مجھے یقین ہے کہ ہماری دونوں اقوام مستقبل میں بھی اس دوستی کو قائم ومستحکم رکھیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر