Advertisement
Advertisement
Advertisement

14 اگست ۔۔۔۔۔۔ ملک بھر میں آزادی کا جشن

Now Reading:

14 اگست ۔۔۔۔۔۔ ملک بھر میں آزادی کا جشن
14 اگست

پاکستان کے نمبر 1 چینل ’ بول ‘ کی جانب سے تمام اہل وطن کو جشن آزدی مبارک ہوں۔

ملک بھر میں 14 اگست آزادی کے طور پر خوب جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ، ملک کے ہر کونے میں ’پاکستان زندہ باد‘ نے نعرے لگائے جارہے ہیں اور آزادی کا جشن ہر ایک اپنے اپنے انداز میں منارہا رہے۔

ملک بھر میں یوم آزادی جوش و خروش  سے منایا جارہا ہے، کراچی سے خیبر، مہران سے بولان، پوری قوم ہوگئی یک زبان ہوگئی ہے اور سب کے لبوں پر دل دل پاکستان کی صدائیں، پاکستان زندہ باد۔

یہ دن ہمیں قائداعظم محمد علی جناح ؒ کی ولولہ انگیزقیادت میں اپنے آباﺅ اجداد کی بے شمار قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمیں کارکنانِ تحریک پاکستان کے نظریات پر قائم رہنے کے عزم کی تجدید اور ان کی جدوجہدکو خراج تحسین پیش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

 ماضی کے برعکس، یہ یوم آزادی غیر معمولی مشکل حالات میں منایا جا رہا ہے جب ساری دنیا کورونا وبا سے شدید متاثر ہوئی ہے، جس کے منفی اثرات زندگی کے تمام شعبوں بشمول معیشت، صحت اور تعلیم پر مرتب ہوئے ہیں۔

Advertisement

ان تمام صورتحال کے باوجود بھی کراچی شہر میں  تمام علاقوں میں جشن آزادی کے موقع پر چھوٹی بڑی ریلیوں کا اہتمام کیاگیا ہے۔

کراچی کے شہری دہشتگردی کو شکست دینے کیلۓ پوری طرح پرعزم ہیں اور آزادی کا جشن منانے کیلۓ نوجوان اور منچلوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آٸی ہے جس کے باعث مختلف شاہراہوں، چوراہوں اور چوکوں پر نوجوانوں کا آزادی کے ترانوں پر رقص جاری ہے۔

شہر بھر کے مختلف مقامات پر نوجوان ٹولیوں کی شکل میں ٹریفک روک کر آزادی کا جشن منانے میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب لاہور کا ذکر کریں تو وہاں قیام پاکستان کی نشانی  مینار پاکستان بھی جگمگانے لگا ہے، مینار پاکستان پر بھی آتشبازی کا مظاہرہ کیاگیا ہے۔

اس ضمن میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں پاکستان کے 74ویں یوم آزادی پر اپنے ہم وطنوں کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں آج یوم ِ آزادی مناتے ہوئے اپنے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں کو بھی نہیں بھولنا چاہئے، جنہیں بھارتی سیکورٹی فورسز بے تحاشا مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ بھارت تین دہائیوں سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے اور 5 اگست 2019 ءکے لاک ڈاﺅن کے نفاذ کے بعدجعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر