Advertisement
Advertisement
Advertisement

چوہدری برادران سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات

Now Reading:

چوہدری برادران سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات
چوہدری برادران

چودھری شجاعت حسین، چودھری پرویزالٰہی اور طارق بشیر چیمہ سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران سعودی سفیر نے چودھری صاحبان کو پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ سعودی عرب ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ آپ کے سعودی عرب کے بارے میں نیک اور اچھے خیالات جان کر خوشی ہوئی ہے اور کورونا کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے زائرین کو سعودی عرب آنے کی اجازت مل جائے گی۔

دوسری جانب ملاقات کے دوران چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان اسلامی بھائی چارے کے بندھن میں بندھے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اس بھائی چارے کو کم نہیں کر سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے محبت اور عقیدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ سلمان اور کراؤن پرنس محمد بن سلمان کے دنیا میں پاکستان کے سفیر ہونے پر مشکور ہیں جبکہ شاہ سلمان اور محمد بن سلمان پاکستان کے مسائل سے آگاہ ہیں۔

چوہدری برادران کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے دل مکہ مدینہ میں دھڑکتے ہیں۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مزید کہا ہے کہ وبائی امراض پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے لیکن ابھی بھی محرم الحرام میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

ملاقات میں مونس الٰہی، شافع حسین اور راسخ الٰہی بھی موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر