
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے پاکستان کے آزادی کے دن کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
اپنے پیغام میں امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی ریاست کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کررہے ہیں۔
اس ضمن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکی عوام اور حکومت کی جانب سے پاکستان کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔
مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان ستر سال سے دوست ممالک ہیں، بہت سارے مسائل کے باوجود افغان امن عمل کو مل کر کے آگے بڑھایا اور قابل ذکر پیش رفت حاصل کی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وباء کے دوران دونوں ممالک میں تعاون جاری رہا ہے اور اب امریکہ، پاکستان کے ساتھ اپنی تجارت بڑھا کر باہمی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کا منتظر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News