اسپین کے شمال مشرقی شہر بارسلونا میں کی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں نحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
خبر ایجنسی نے مطابق اسپین کے شمال مشرقی شہر بارسلونا میں کی عمارت کے زیر زمین تہہ خانے میں آج صبح شدید آگ بھڑک اُٹھی تھی۔
آتشزدگی کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، یاد رہے کہ جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری تھے۔
فائر بریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا جس کے بعد 4 افراد کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آگ صبح سویرے لگی جب وہاں موجود افراد گہری نیند سو رہے تھے۔
پاکستانی شہریوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
