Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی ظفر اور ہمایوں سعید کے لیے بڑی خوشخبری

Now Reading:

علی ظفر اور ہمایوں سعید کے لیے بڑی خوشخبری

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور گلوکار کے لیے صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے اہم اعلان کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی کی جانب سے مختلف شخصیات کو اعلیٰ سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔’

یاد رہے رہے اس میں پاکستانی گلوکار علی ظفر اور پاکستانی اداکار اور ہدایتکار ہمایوں سعید بھی شامل ہیں۔

پاکستان کے 74 ویں جشن آزادی کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے مختلف شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی 184 ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈز سے نوازنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جنہیں آئندہ سال 23 مارچ کو یوم پاکستان پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔

Advertisement

علاوہ ازیں جہاں غیر ملکی شخصیات کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے وہیں صدر مملکت نے میوزک، اداکاری، ادب اور دیگر فنون لطیفہ کے شعبہ جات سے بھی متعدد شخصیات کو ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے اعلیٰ سول ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر علی ظفر اور ہمایوں سعید اپنے رب تعالیٰ اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے ۔

دونوں فنکاروں کی جانب سے فوٹو ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرا م پر اسی متعلق ایک پوسٹ بھی شیئر کی گئی ہے ۔

گلوکار علی ظفر نے قائد اعظم کے مزار کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے ’پرائیڈ آف پرفارمنس‘ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CD6A-vvl0rU/

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے شائقین اور مددگاروں کی جانب سے ملنے والے اس پیار کے ہمیشہ مقروض رہیں گے۔

Advertisement

علی ظفر نے مزید کہا کہ وہ اللّٰہ کے عاجزی اور انکساری کے ساتھ شکر گزار ہیں۔

اس کے علاوہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ہمایوں سعید نے بھی اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ۔

ہمایوں سعید کی جناب سے شئیر کی جانے والی پوسٹ کی کیمشن میں اداکار نے لکھا کہ بےشمار نعتوں کے لیے وہ اللّٰہ پاک کے بے حد شکر گزار ہیں‘

انہوں نے حاصل کرنے والی تمام کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے اللّٰہ پاک شکر ادا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ملنا اُن کے لیے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کے پیار، حوصلہ افزائی اور تعریف کا بہت شکریہ ۔

Advertisement

واضح رہے کہ گلوکار و اداکارعلی ظفر اور اداکار ہمایوں سعید کے اعلیٰ ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے پر اُن کے مداح بھی بہت خوش ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر