Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر پر وزیراعظم اور دفتر خارجہ کا بیانیہ حکومتی نالائقی کا ثبوت ہے، نیر بخاری

Now Reading:

کشمیر پر وزیراعظم اور دفتر خارجہ کا بیانیہ حکومتی نالائقی کا ثبوت ہے، نیر بخاری

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم  اور دفتر خارجہ کا الگ الگ بیانیہ حکومتی ناکامی اور نالائقی کا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی کے سید نیر حسین بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حساس قومی مسئلہ کشمیر پارلیمانی خارجہ کمیٹیوں کے فوری اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری نے کہا کہ سفارتی آداب کے خلاف وزیرخارجہ کے بیانات کی وجہ سے برادر اور ہمسائیہ ممالک سے تعلقات سرد مہری کا شکار ہیں۔

نیرحسین بخاری نے یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی نریندرمودی کےتوسیع پسندانہ عزائم کے تحت کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کی مخالفت اور مزمت پر قائم ہے جبکہ پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کے اندر اور بائر حکمرانوں سے مسلہ کشمیر پر مظبوط موقف اپنانے کا مطالبہ کرتی ارہی ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ تاریخ کی پہلی حکومت ہے جو  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فوج کے مظالم کو پاکستان میں موجود سفارت خانوں میں اجاگر نہ کرسکی۔

Advertisement

سید نیر حسین بخاری نے وفاقی بجٹ کو عوام دشمن قرار دے دیا

نیرحسین بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر کاز کو نقصان پہنچانے کی سوچ ناقابل معافی قومی جرم کے برابر ہے، وزرا کے بیانات واحد مسلہ کشمیر پر قومی اتحاد کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیرحسین بخاری کا مزید کہنا تھا کہ نریندر مودی سرکار اور بھارتی غاصب افواج کے انسانیت سوز مظالم اجاگر نہ کرنے میں کوتاہی برتی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر آگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر