یہ فاشسٹ حکومت اپنے پیچھے تباہی کا ایک ملبہ چھوڑ کر جائے گی، عمر ایوب
وفاقی وزیر پاور اور پٹرولیم عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ توانائی کا 70فیصد بیرون ملک سے لائے گئے تیل سے بناتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پاور اور پٹرولیم عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے پاور سیکٹر پر توجہ نہیں دی گئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آئی پی پیز کے حوالے سے اہم معاہدہ کیا ہے جبکہ ماضی کی حکومتیں ان معاہدوں میں ناکام ہوئیں اور سنجیدہ نہیں تھیں۔
عمر ایوب نے کہا کہ پاور سیکٹر کی اصلاحات اور صارفین تک ترسیل میں بہتری لائیں گ۔ بجلی کی کاسٹ اور تقسیم ھمارے توانائی کے اصلاحات کا ایجنڈا ہے ۔ان اصلاحات کے ذریعے سرکلر ڈیبٹ کے بھاؤ میں کمی لائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں آئی پی پیز نے ہماری بات مانی ہے۔ آئی پی پیز میں غیر ملکی سپانسر نے بات مانی اس پر شکر گزار ہیں۔ہمارے معاہدوں پر نظر ثانی ہو چکی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے اصلاحات پیکیج میں ہمارے حکومتی بجلی پیدا کرنے والے بھی اس میں آئیں گے۔
عمر ایوب نے کہا کہ توانائی سیکٹر سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوا اس کو درست کر یں گے۔بلوچستان میں ٹیوب ویلز پر استعمال ہونے والے بجلی کے پیسوں پر 44 ارب حکومت کو نہیں ملتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ توانائی سیکٹر کو بہتر کرنے کی کوشش کرنے پر ہے ۔اگلے دو تین ہفتے میں مزید تفصیلات عوام کے سامنے لائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
