
صدر ٹرمپ کو اہلیہ کے سامنے ایک بار پھر شرمندہ ہونا پڑ گیا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہمیشہ ہی دنیا بھر میں میڈیا کی سرخیوں میں رہتے ہیں، جس کی وجہ ان کے اقدامات، ٹوئیٹس یا عجیب دعویٰ ہوتے ہیں مگر ان کی اہلیہ میلانیا بھی اس معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میلانیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔
جبکہ اس حوالے سے امریکی خاتون اول نے کہ گزشتہ سال کے آخر میں ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی اور شوہر کی کیمسٹری بہت ملتی ہے، اور تعلقات کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں میلانیا ٹرمپ ایئر فورس ون سے باہر آتے ہوئے اپنے شوہر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہاتھ تھامنے کی کوشش کو ناکام بنارہی ہیں۔
She’s voting for Biden. pic.twitter.com/9HckB160NL
— Derek DelGaudio (@derek_del) August 17, 2020
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 50 سالہ امریکی خاتون اول صدارتی طیارے سے باہر آرہی ہیں اور تیز ہوا میں اپنے لباس کو سنبھالنے کی کوشش کررہی ہیں۔
AdvertisementWelcome to the resistance @FLOTUS pic.twitter.com/4qJ5JaeqJO
— Fernand R. Amandi (@AmandiOnAir) August 17, 2020
ویڈیو میں قابلِ غور بات یہ ہے کہ جب 74 سالہ امریکی صدر کی جانب سے اہلیہ کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کی گئی تو میلانیا ٹرمپ نے اسے ناکام بناتے ہوئے اپنا ہاتھ موڑ لیا۔
Hard not to notice Trump repeatedly trying to hold Melania’s hand on their way down the steps and her having none of it https://t.co/SXwkhgUagh
Advertisement— Aaron Rupar (@atrupar) August 17, 2020
خایل رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے کئی بار ایسی کوشش کی گئی مگر میلانیا نے پھر ہاتھ دینے سے انکار کردیا جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا ہاتھ کمر پر رکھ دیا۔
میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر کا ہاتھ تھامنے کی بجائے ہیڈریل کو ترجیح دی۔
MOMENTS AGO: President Trump, First Lady Melania, and Barron arrive at Joint Base Andrews from Morristown, NJ. pic.twitter.com/f6z3m5gx8w
— The Hill (@thehill) August 16, 2020
تاہم ویڈیو میں آگے جاکر دکھایا گیا کہ کچھ دیر بعد وہ دونوں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے چل رہے تھے۔
ویسے یہ پہلی بار نہیں جب میلانیا ٹرمپ نے اپنے شوہر کی جانب سے ہاتھ تھامنے کی کوشش کو ناکام بنایا ہو۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں نیواورلینز میں ایک کالج فٹبال میچ کے دوران بھی ایسا ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News