Advertisement
Advertisement
Advertisement

تھنک ٹینک اور اکیڈمیہ کے لئے آن لائن پورٹل بنانے کا فیصلہ

Now Reading:

تھنک ٹینک اور اکیڈمیہ کے لئے آن لائن پورٹل بنانے کا فیصلہ
تھنک ٹینک اور اکیڈمیہ

معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بتایا ہے کہ تھنک ٹینک اور اکیڈمیہ کے لئے آن لائن پورٹل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے مشاورتی بورڈ کا اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ  تھنک ٹینک اور اکیڈمیہ کے لئے آن لائن کے یہ پورٹل خطے میں اپنی نوعیت پہلا اقدام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پورٹل سے تھنک ٹینک اور اکیڈمیہ اپنی تجاویز حکومت تک پہنچا سکیں گے۔

 ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ آن لائن پورٹل سے تھنک ٹینک حکومت کو پالیسی بنانے میں مدد کر سکیں گے، اس سے جامع پالیسیاں بنانے میں مدد ملے گی۔

سفارتی چیلنجوں کو سمجھنے کے لئے تھنک ٹینکس کا کردار ناگزیر ہے، شاہ محمود قریشی

Advertisement

معاون خصوصی نے بتایا ہے کہ اس پورٹل سے ملک بھر کے تھنک ٹینک  ایک جگہ پر متحرک ہو سکیں گے، اس سے اکیڈمیہ اور حکومت کے مابین پائی جانے والی خلیج کو دور کیا جاسکے گا کیونکہ اس طرح ماضی میں نہیں ہوا لیکن اس سے حکومت کو بہتر پالیسیاں بنانے میں مدد فراہم ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ شہریوں کو ہر قسم کا تحفظ دیا جاۓ کیونکہ وزیراعظم قومی سلامتی کے لئے عوام دوست نقطہ نظر رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ کی زیر صدارت انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک اسٹڈیز اسلام آبادکے محققین کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ سفارتی چیلنجز کے ادراک  کیلئے تھنک  ٹینکس کا کردار ناگزیر ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تھنک ٹینکس کو آسیان، سارک اور دیگر علاقائی فورمز پر موجود تھنک ٹینکس کیساتھ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب وزیر خارجہ سے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفدکی ملاقات ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر