Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کی سعودی نائب وزیردفاع سے ملاقات

Now Reading:

آرمی چیف کی سعودی نائب وزیردفاع سے ملاقات
سعودی نائب وزیردفاع

آرمی چیف کی سعودی نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں دوطرفہ دفاع، سلامتی تعاون اور علاقائی سلامتی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوسری جانب ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پربھی بات چیت کی گئی ہے۔

آرمی چیف سعودی عرب پہنچ گئے

Advertisement

اس سے پہلے سعودی عرب آمد پر آرمی چیف اورڈی جی آئی ایس آئی کا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو آمد پر گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

سعودی افواج کے چیفس آف سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے وفد نے ملاقات کی تھی اور پاک سعودی فوجی سربراہان کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت دوطرفہ ملٹری تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے تھے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات ہوئی جبکہ دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات بھی ہوئی ۔

ترجمان آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی عرب آمد  کے موقع  پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر