
میک اے وش اینجیو کی جانب سے ارتغل غازی سے بیمار بچوں کی ملاقات ہوئی ہے۔
تقریب میں قونصل جنرل ترکی، کمشنر کراچی افتخار شلوانی، ڈاکٹر فرحان عیسی، ندیم بیگ، زیبا بختیار، ہمایوں سعید اور دیگر شوبز ستاروں نے شرکت کی ہے۔
میک اے وش فاونڈیشن نے انگین آلتان کو دعوت نامہ بھیجا تھا۔
آج تین اسپیشل بچوں کی ارطغرل غازی سے بذریعہ ویڈیو لنک زووم ملاقات کروائی گئی ہے،ان بچوں نے اپنی آخری خواہش کے طور پر ارطغرل سے ملنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔
میک اے وش پوری دنیا میں لا علاج بچوں کی خواہش پوری کرنے کا ادارہ ہے۔
اسپیشل بچوں میں فضا، سدرہ اور سہیل شامل ہیں۔
ارطغرل غازی کو پہلے وش پوری کرنے کے لیئے براہ راست کراچی آنا تھا۔
کو ویڈ 19 کے باعث ارطغرل غازی بچوں سے کراچی میں نہیں مل سکے۔
ارتغل غازی نے ان بچوں کی خواہش پوری کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News