 
                                                                              امیر جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمٰن کی چینی سفیر یاؤجنگ سے ملاقات ہوئی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی چینی سفیر سے ملاقات چینی سفارتخانے میں ہوئی۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہےاس سے قبل بھی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کی کوششوں کی وجہ سے کرونا پر قابو پانے میں مدد ملی، ہر بچے اور والدین کے لیے اس طرح کی صورت حال سے نمٹنا مشکل ہے۔
یہ کسی معجزے سے کم نہیں کہ پاکستان نے عالمی وبا پر اتنی جلدی قابو پا لیا ، چینی سفیر
چینی سفیر یاؤجنگ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے پاکستان کی حکومت نے اس وبا پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا، کرونا پاکستان اور چائنہ کے لیے ایک بڑاچیلنج ثابت ہوا، یہ چیلنج دنیا کو بھی اپنے لپیٹ میں کیے ہوئے ہے۔
واضح رہے کہ امیر جمعیت علماء اسلام پاکستان مولانا فضل الرحمٰن کی چینی سفیر یاؤجنگ سے ملاقات ہوئی تھی جس میں سی پیک منصوبے اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی تھی جبکہ مولانا فضل الرحمن نے کرونا وائرس کے پھیلاو اور قیمتی جانوں کے ضائع پر اظہار افسوس کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 