Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتساب عدالت، میڈیا فرعون کے خلاف کیس کی سماعت کل ہوگی

Now Reading:

احتساب عدالت، میڈیا فرعون کے خلاف کیس کی سماعت کل ہوگی
میڈیا فرعون

احتساب عدالت میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں گرفتار جنگ و جیو کے مالک ملزم میر شکیل الرحمان یعنی میڈیا فرعون کے خلاف کیس کی سماعت کل ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج اسد علی ملزم میر شکیل کیخلاف ریفرنس کی سماعت کریں گے، نیب کی طرف سے سپیشل پراسکیوٹر حارث قریشی پیش ہوں گے جبکہ ملزم میر شکیل الرحمان کی طرف سے امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوں گے۔

یاد رہے کہ نیب کی طرف سے میر شکیل الرحمان یعنی میڈیا فرعون ، نواز شریف، سابق ڈی جی ایل ڈی اے ہمایوں فیض رسول اور بشیراحمد کیخلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے۔

پی بی اے میڈیا فرعون کی کرپشن کو بچانے کے لئے میدان میں آگیا

واضح رہے کہ نیب پراسیکیوٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم میر شکیل الرحمان نے اس وقت کے وزیراعلی نواز شریف کی ملی بھگت سے ایک ایک کنال کے 54 پلاٹ ایگزمپشن پر حاصل کئے ہیں جبکہ ملزم کا ایگزمپشن پر ایک ہی علاقے میں پلاٹ حاصل کرنا ایگزمپشن پالیسی 1986ء کی خلاف ورزی ہے۔

Advertisement

سماء ٹی وی میں بھارتی لابی سرگرم، فنڈنگ بھی بھارت سے

پراسکیوٹر نیب کے مطابق ملزم میر شکیل الرحمان نے نواز شریف کی ملی بھگت سے 2 گلیاں بھی الاٹ شدہ پلاٹوں میں شامل کر لیں اور ملزم میر شکیل الرحمان کی جانب سے اپنا جرم چھپانے کیلئے پلاٹ اپنی اہلیہ اور کمسن بچوں کے نام پر منتقل کروا لئے گئے تھے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت نے ملزم میر شکیل الرحمان کو اسپتال سے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے جبکہ متعلقہ حکام کو میر شکیل الرحمان کی پیشی کیلئے انتظامات مکمل کرنے کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر رکھے ہیں اور سماعت میں تعمیل کنندہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق رپورٹ پیش کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر